پی آئی اے میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے: ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پی آئی اے میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ محمود اختر نقوی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور اقربا پروری کے انکشافات ہو رہے ہیں۔ لیز پر طیارہ لینے سے پی آئی اے کو 3 ارب کا نقصان ہوا ہے۔ درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ دُہری شہریت رکھنے والے شجاعت عظیم کو حساس ادارے کا چیف ایگزیکٹو کیسے لگا دیا گیا؟ عدالت پی آئی اے میں کرپشن اور لیز پر لئے طیاروں کا مکمل ریکارڈ طلب کرے۔