• news

پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان اور بہن سے جھگڑ کر طالبعلم کی خودکشی

لاہور/ گوجرانوالہ(نامہ نگار + نمائندہ خصوصی ) ستوکتلہ کے علاقہ میں میٹرک کے طالب علم نے بہن سے جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہو کرگلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقہ لاہور کالونی کے رہائشی 17 سالہ اظہر کے تین روز قبل میٹرک کے امتحانات ختم ہوئے۔ گزشتہ روز بہن سے جھگڑنے کے بعد اظہر علی غصے سے گھر کی دوسری منزل پر چلا گیا اورخود کو کمرے میں بند کر کے پنکھے سے رسی لٹکا کر گلے میں پھندالے کر خودکشی کر لی ہے۔ اہلخانہ اورمحلے داروں نے کمرہ کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو اظہر کی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی جس سے گھر میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی، پو لیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گیپ چوک کا رہا ئشی 30 سالہ بلال جو کہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا اور وہ چا ر روز قبل ہی پا کستان آیا تھا جس نے پسند کی شادی نہ ہو نے پر دلبرداشتہ ہو کر پھندالیکر خود کشی کرلی۔ تھا نہ سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو پوسٹما رٹم کیلئے دسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او کے مطا بق بلال پسند کی شادی کر نا چا ہتا تھا والدین کے انکار پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن