گجرات: الیکشن ٹربیونل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ق لیگ کے امیدوار چیئرمین کو کامیاب قرار دیدیا
گجرات (نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل گجرات نے مسلم لیگ ن کے محمد انور کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یونین کونسل 73 کرناناں گجرات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ق لیگ کے امیدوار چودھری حسن بلال کو چیئرمین کے عہدہ کیلئے کامیاب قرار دے دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ حسن بلال نے بتایا کہ ہم نے پٹیشن میں مئوقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن میں 1272 ووٹ کاسٹ ہوئے لیکن رزلٹ میں 1164 ووٹ شامل تھے اور 108 ووٹ غائب تھے۔