• news

ہائیکورٹ نے لودھراں میں میلسی سائفن منصوبہ کی ری ماڈلنگ پر عملدرآمد روک دیا: پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لودھراں میں ری ماڈلنگ میلسی سائفن کے منصوبہ پر عمل درآمد روک دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لودھراں میں ری ماڈلنگ میلسی سائفن کے منصوبے کے لیے مختلف کمپنیز سے ٹینڈرز طلب کیے گئے۔ منصوبہ کا ٹھیکہ اس کمپنی کو دیا گیا جس نے ساڑھے 4ارب روپے زیادہ مانگے۔ جبکہ کم لاگت سے منصوبہ کو مکمل کرنے والی کمپنی کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا جو قواعد وضوابط کی واضح خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے سماعت 4ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن