• news

اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا گرفتار کیا جائے‘ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: نثار کھوڑو

سکھر (آن لائن) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مردم شماری پر سندھ کے خدشات دور نہیں کئے گئے تو نتائج تسلیم نہ کرنے پر مجبورہونگے۔شفاف مردم شماری چاہتے ہیں مگر وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے ۔نیب صرف سندھ اور پیپلزپارٹی کو نشانہ بنارہا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے ان کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ وزیراعظم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالاجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ 4 اپریل کوشہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ برسی کے موقع پر بڑا جلسہ کیا جائے گا۔برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے مردم شماری پر تحفظات برقرار ہیں ۔مردم شماری کا ڈیٹاز راز میں رکھ کر وفاقی حکومت بدنیتی ظاہر کررہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن