• news

نوشہرہ: پھاٹک نہ ہونے پر ٹرین نے ایس ایچ او سمیت2 اہلکاروں کی جان لے لی

نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ میں پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے خوشحال خان خٹک ایکسپرس ٹرین نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ 1زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے کراچی سے پشاور آنیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میںازاخیل کے ایس ایچ او خادمین خان سمیت 2پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ازاخیل کے مقام پر روک لیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ازاخیل کے مقام پرریلوے پھاٹک بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن