’’ یوگی راج‘‘ اتر پردیش میں مسلمانوں کے مذبح خانوں، قصاب کی دکانوں کا گھیرا تنگ، 30سیل
لکھنؤ (نیوز ڈیسک) انتہا پسند بی جے پی رہنما یوگی ادتیا ناتھ نے گزشتہ روز لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکی اتر پردیش میں حکومت کسی خاص طبقے نہیں سب کے لئے ہے اور وہ سب کی ترقی کیلئے کام کرینگے تاہم ’’ یوگی راج‘‘ آتے ہی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہونے لگا۔ گزشتہ روز ضلع غازی آباد اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ نے 30سے زائد مذبحہ خانے اور قصاب کی دکانیں غیر قانونی قرار دیکر بند کر دیں جبکہ مسلمان تاجروں اور قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے۔