حر مین شریفین کے احترام میں کسی صورت کمی نہ ہونے دیں گے: سراج الحق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سعودی عرب میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستا نیوں کے جدہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے قابل احترام ہے اور وہ کسی صورت میں اس کے احترام میں کمی نہ ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہدایت و رہنمائی کا پیغام سرزمین عرب سے تمام دنیا تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی سعود ی عرب سے محبت رکھتے ہیں اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے بھی ہر نازک موقع پر پاکستانی عوام کا ساتھ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ امت کو جو مسائل درپیش ہیں اس میں تمام مسلمان حکومتوں اور اداروں کو فعال کردار ادا کرناچاہیے ۔