• news

انامہ کیس پر فیصلہ جو بھی آئے ، نواز شریف کے حق میں مظاہرے ہونگے، مسلم لیگ ن نے طے کر لیا

لاہور( فرخ سعیدخواجہ) مسلم لیگ ن نے فیصلہ کر لیا کے پانامہ لیکس کا فیصلہ ان کے حق میں آئے یا مخالف میں، دونوں صورتوں میں پارٹی ’’ فرنٹ فٹ‘‘ پر کھیلے گی اور میاں نواز شریف کے حق میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن نے اپنے سے چھوٹی جماعتوں کی طرف سے عوامی دبائو کا حربہ استعمال کرنے سے سبق سیکھا ہے اور پارٹی قیادت کی اکثریت کی رائے ہے کہ مسلم لیگ ن کو پوری تیاری سے بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنا ہو گا جو کہ آنے والے عام انتخابات کے لئے پارٹی کیلئے تقویت کا باعث بنے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ طے کر لیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ میاں نواز شریف کے حق میں آنے کی صورت میں میاں نواز شریف کے حق میں ہر شہر میں بڑے بڑے عوامی مظاہرے کئے جائیں گے اور بالفرض فیصلہ مخالفت میں آتا ہے تو بھی مسلم لیگ ن ’’ فرنٹ فٹ‘‘ پر کھیلے گی اور میاں نواز شریف کے حق میں عوامی طاقت کے بڑے بڑے عوامی اجتماعات کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق پارٹی کے سرکردہ عہدیداروں کو اس مقصد کے لئے تیاریاں کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا تا کہ دو تین گھنٹے کے نوٹس پر بڑے عوامی اجتماعات منعقد کئے جا سکیں، عوامی طاقت کے مظاہروں کے لئے نعرے بھی بنائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن