• news

تحریک انصاف کا سیاسی گراف بڑھنے سے حریفوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی: پرویز خٹک

پشاور (بیورو رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی گراف بڑھنے سے سیاسی حریفوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سیاسی حریف پی ٹی آئی کی مقبولیت سے پریشان اور بد حواس ہو چکے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ تبدیلی کے ایجنڈے نے ملکی سطح پر سیاست کے ڈائنمکس تبدیل کردیئے ہیں۔ اب پاکستانی سیاست میں عوامی فلاح کا عنصر شامل ہو چکا ہے۔ دیگر عوامل میں شفاف حکمرانی، قانون کی بالادستی، اداروں میں عدم مداخلت اور اصلاحات عملا جوابدہی کا عمل اور کرپشن کاخاتمہ ہے۔ یہ وہ بنیادی محرکات ہیں جسے دیکھ کر اور مشاہدہ کرکے عوام جو ق درجوق پی ٹی آئی کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منگل کے روز انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ضلعی ممبر تارو حسن کمال کی سربراہی میں 50 رکنی جرگے کی متفقہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے دوران کیا۔ علاوہ ازیں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ برصغیر کا سب سے پہلا گولڈن سٹینڈرڈ تھرڈ جنریشن پراجیکٹ ہو گا جو مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ دیگر منصوبوں نے ٹریفک کے مسائل حل نہیںکئے جبکہ یہ واحد پراجیکٹ ہو گا جو ٹریفک کے تمام مسائل کا کل وقتی حل دے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن