انسداد بدعنوانی: چین‘ پاکستان مزید تعاون بڑھائیں گے: چیئرمین نیب
اسلام آباد(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری سے چینی صوبے ہوبی کے کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہو چانگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست ہیں ۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کے لئے حکمت عملی‘ کرپشن روکنے کے لئے اقدامات اور دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام جاری ہے ۔ گزشتہ سال پاکستان اور چین نے انسداد بدعنوانی کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط (ایم او یو) پاکستان اور چین کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار ہے ۔چین پاکستان اور چین کے درمیان سچے اور دیرینہ باہمی تعلقات ہے‘دونوں ممالک کے درمیان انسداد بدعنوانی میںتعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
چیئرمین نیب