جامع مذاکرات بحال کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا، راجناتھ سنگھ کی ڈھٹائی
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے جامع مذاکرات کی بحالی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے ہرزہ سرائی کی ہے کہ پڑوسی ملک کو ریاستی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے۔ کم از کم پاکستان کو شروعات کرتے ہوئے کہنا چاہیے کہ وہ بات کرنے اور دہشتگرانہ سرگرمیوں کے خاتمے اور (دہشتگردی کو ختم کرنے میں )دنیا میں کسی بھی ملک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان کو پہل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیر میں صورتحال کو معمول پر آتے دیکھنا چاہتی ہے ہم اس سلسلے میں سب کے ساتھ تعاون کرنے اور تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں۔
راجناتھ