• news

ٹرمپ جلد مستعفی ہو جائیں گے، فی الحال تفصیلات نہیں بتا سکتی: ڈیمو کریٹ سینیٹر

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سینئر ڈیمو کریٹ سینیٹر ڈائین فائن اسٹین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات جانتی ہیں لیکن فی الحال بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈائین فائن اسٹین نے یہ بات لاس اینجلس میں ٹرمپ مخالف مظاہرین کے سوالات کے جواب میں کہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ روزانہ قانون کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں تو پھر کوئی قانونی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔ جواب میں ڈائین فائن اسٹین نے ٹرمپ کے سیاسی اور کاروباری مفادات کے ٹکرا¶ کی کئی مثالیں دیں تاہم مواخذہ کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔
ڈیمو کریٹ سینیٹر

ای پیپر-دی نیشن