• news

امتیازی سلوک : ہر پانچویں مسلمان نے امریکہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر لی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں گزشتہ برس مسلمانوں کی اکثریت سے مذہبی امتیازی سلوک کیا گیا۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی کے بعد نفرت کرنے والے گروپوں سے بہت سے مسلمانوں کو خطرہ ہے۔ ہر پانچویں مسلمان کا کہنا ہے اگر ضروری ہوا تو انہوں نے امریکہ سے نکلنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ انسٹیٹیوٹ فار سوشل پالیسی اینڈ انڈر سٹینڈنگ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 60فیصد امریکی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ گزشتہ برس امتیازی سلوک کیا گیا۔ کئی مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں کے باعث امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ 42فیصد مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو سکولوں میں ڈرایا دھمکایا گیا۔
سروے

ای پیپر-دی نیشن