• news

افغانستان میں بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے ہیں: حافظ عبدالرحمن مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے جماعةالدعوة کی نظریہ پاکستان کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کروا رہی ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں احیائے نظریہ پاکستان کی تحریک کو عام کریں گے۔ بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کیا جائیگا۔ بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو لبرل و سیکولر بنانے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ حافظ محمد سعید کو بھارتی خوشنودی کیلئے نظربند کیا گیا، انہیں رہا کیا جائے۔جماعة الدعوة بلوچستان سمیت ملک بھر میں خدمت خلق کاکام جاری رکھے گی۔قیام پاکستان کے وقت بلوچ سب سے آگے تھے۔ افغان مہاجرین اگر واپس جانا چاہتے ہیں تو انکی باعزت واپسی ممکن بنائی جائے۔بیس کرو ڑ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، نواب ظفر اللہ خاں شہوانی،قاری یعقوب شیخ، عبداللہ حمید گل، رانا محمد اشفاق، فیاض احمد، مولانا عبدالرحمن، مولانا عبدالکبیر شاکر،سید آغا، سردارافضل ایڈوکیٹ، میر عبید اللہ جان، خدائے دوست کاکڑ،میر نعمان لہر ی، تاج محمد لونی، مولوی تاج محمد ودیگر نے کوئٹہ، راولپنڈی،مظفر گڑھ، خانیوال، فیصل آباد، ایبٹ آباد، ننکانہ، فتح جنگ اور دیگر علاقوںمیں ہونے والی نظریہ پاکستان کانفرنسوں اورآل پارٹیز کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے مرکز تقویٰ کوئٹہ میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے ہیں جہاں سے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہندو کو تقسیم ہند برداشت نہیں تھی مسلمانوں کیلئے اس خطے میں آزاد ملک گوارا نہیں تھا اسی لئے مسلسل دشمنی میں تل گیا،جنگیں ہم نے لڑ لیں لیکن بھارت نے اندرونی طور پر وار کیا۔حکمران بھارت سے دوستی کرنے لگے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی مدد کریں گے اور انکی آزادی دلوائیں گے۔ 20 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے،نظریہ پاکستان کا پیغام عام کریں گے۔بلوچستان میں دعوت و اتحاد کا کام ہو گا۔عبدالرحمن مکی نے کہا کہ ہم بلوچستان کے علاقوں سمیت پاکستان بھر میں خدمت کا کام کر رہے ہیں۔ نواب ظفراللہ خان شہوانی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حافظ محمد سعید کو رہا کیا جائے انہوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ اے پی سی کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مظفر گڑھ اورخانیوال میں جماعةالدعوة کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنسوں سے جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسﺅل ابو معاذ عمران، قاری عبدالغنی ثاقب، سید معبود شاہ، پروفیسر محمد شفیع، راﺅ عمر دراز، اے بی مجاہد، مولانا عبدالستار، جاوید ہلال کاظمی، رانا شمشاد احمد، رانا عمر فاروق، قاری ظفر کوثر، سید گلزار نقوی، محمد شفیع، رانا محمد افضل، سید اختر بخاری، محمد افضل چوہان و دیگر نے خطاب کیا۔ ٹنڈوآدم میں ہونے والی نظریہ پاکستان کانفرنس میں بیس سے زائد مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماﺅں اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ننکانہ میں بھی نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
عبدالرحمان مکی

مردم شماری: ترمیم شدہ فارم جاری، سکھ مذہب کا خانہ شامل کیا جائے: پشاور ہائیکورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معذور افراد کے اندراج کیلئے مردم شماری کا ترمیم شدہ فارم جاری کردیا گیا۔ معذوروں اور خواجہ سراﺅں کیلئے کوڈ دے دیئے گئے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ فارم میں سکھ مذہب کا خانہ بھی شامل کیا جائے۔
فارم

ای پیپر-دی نیشن