• news

:::ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے لاکھوں اکاﺅنٹس معطل کر دیئے

نیو یا رک(آن لائن) ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاونٹس معطل کردیئے ہیں۔ ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاﺅنٹس کی معطلی کا عمل 2015ءکے وسط سے شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاﺅنٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 77ہزار مشتبہ اکاﺅنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔
ٹویٹر اکاﺅنٹس

ای پیپر-دی نیشن