گجرات پولیس نے بیلف کے چھاپے سے چند منٹ پہلے شہری پر مقدمہ بنا دیا، ہائیکورٹ برہم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیلف کے چھاپہ سے چند منٹ قبل شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر گجرات پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ 85 سال کا بزرگ اگر آپ کے گھر میں ہوتا تو آپ بھی اسکے ساتھ یہ سلوک کرتے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گجرات کے تھانہ کے ایس ایچ او نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 سے زائد اہلکاروں کے ساتھ ملکر نہ صرف چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا بلکہ 85 سالہ بزرگ سمیت دیگر اہلخانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا اور ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کی سرزنش کی۔
ہائیکورٹ برہم