ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمد نیشنل بنک کے سربراہ تعینات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد کو نیشنل بینک کا سربراہ تعینات کر دیا گیا۔ سعید احمد بینکنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ملک کے اندر اور بیرون ملک نمایاں مناصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
سعید احمد
جعلی ڈگری کیس : سابق ایم این اے
اعجاز چودھری کا منڈی بہاءالدین جیل
سے رہائی پر زبردست استقبال
منڈی بہا¶الدین (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری سابق ایم این اے کی جعلی ڈگری کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہا¶الدین سے رہائی پر پی ٹی آئی کارکنوں اور ان کے حامیوں نے زبردست استقبال کیا ۔ ورکروں نے پھولوں کی پتیاں جگہ جگہ نچھاور کیں اور بھنگڑے ڈالے۔ جیل ملازمین اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اعجاز احمد چوہدری کو کاروں ‘ موٹرسائیکلوں کے بڑے جلوس میں حاجی پبلک سیکرٹریٹ لے جایا گیا۔ جلوس چودھری فلک شیر رانجھا‘ حاجی امتیاز احمد چودھری سابق تحصیل ناظم اور اعجاز احمد چودھری کی قیادت میں مرکزی دفتر پہنچا جہاں ورکروں نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اعجاز احمد چودھری نے کہاکہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ مجھے عوام کی خدمت کے جرم میں مسلم لیگ ن نے بے بنیاد مقدمات میں الجھا کر بدنام کرنے کی جو کوشش کی ۔ میں اﷲ کے فضل اور عوامی طاقت سے اسے ناکام بنا کر دم لوں گا۔
چودھری اعجاز/ رہا