• news

کرپشن کیس میں نامزد ملزم خالد لانگو کی درخواست منظور، احتساب عدالت نے کراچی میں علاج کی اجازت دیدی

کوئٹہ (آئی این پی ) احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر نے لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سکینڈل میں نامزد سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی علاج سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں کراچی میں علاج کی اجازت دیدی ہے، عدالت کے جج نے ریفرنس میں نامزد مفرور ملزم کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا اور حکم دیاکہ اگلی سماعت پر نیب حکام اس سلسلے میں رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہو۔ گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سکینڈل میں نامزد ملزمان سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی، ٹھیکیدار سہیل مجید، فیصل جمال اور عبدالباسط عدالت میں پیش ہوئے تو نیب کی جانب سے گواہان استغاثہ کو پیش نہیں کیا جاسکا اس موقع پر مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے کونسل نے عدالت میں درخواست گزاری کہ ان کے موکل کو ریڑھ کی ہڈی میں سخت تکلیف ہے اس لئے عدالت انہیں کراچی میں علاج کرانے کی اجازت دیں جس پر عدالت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو کراچی میں علاج ومعالجہ کی اجازت دیدی۔ بعدازاں سماعت کو 31مارچ تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔
درخواست منظور


ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی
ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورہوگئی، سپیشل جج سنٹرل نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے کی، اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی، امتیاز تاجور کی ضمانت 28 اپریل تک ضمانت منظور کی گئی۔ واضح رہے کہ ملزم کی خلاف ایف آئے اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق چئیرمین امتیاز تاجور پر ناجائز طریقے سے بنائی جانے والی رقم سے اپنے بچوں کی ویزا فیس، صدقے کے بکرے، اور رشتے داروں کو مہنگے تحائف دلوائے اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پچاس لاکھ روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ضمانت منظور

ای پیپر-دی نیشن