• news

پارٹی فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے جواب جمع کرانے کےلئے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد (اے این این) تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب داخل کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمشن نے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔تحریک انصاف پارٹی فنڈز کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے 30 مارچ تک کا وقت دینے کی درخواست کی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی اور وقت مانگتا تو آپ اس کے خلاف کوئی فورم نہ چھوڑتے۔ کسی غلط فہمی میں نہ ڈالیں آج وقت دیا تو مزید مہلت نہیں دی جائے گی، جس کے بعد الیکشن کمشن نے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی ۔
فنڈنگ کیس

ای پیپر-دی نیشن