لاہور: غربت سے تنگ شہری ، مانگا منڈی ، رشتہ نہ دینے پر نوجوان کی خود کشی
لاہور+مانگا منڈی( نامہ نگاران) غربت سے تنگ شہری اور رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔ جبکہ مختلف شہروں میں خاتون سمیت 12افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا لاہور سے نامہ نگار کے مطابق مانگا منڈی کا رہائشی نوجوان ذیشان ذولفقار ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ اس کے گھریلو حالات اتنے اچھے نہ تھے ۔ جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر سر میں گولی مار لی۔ اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔ مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق 22سالہ طارق آباد کے رہائشی ذوالفقار کا بیٹا شان علی نے گھر میں موجود پسٹل سے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی اسے زخمی حالت میں سول ہسپتال مانگا پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ والد کے مطابق اس کی پھوپھی نے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر شان علی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی جبکہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کو قتل کیا گیا ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سمندری میں 22سالہ حافظ شفیق نے علاقہ میں موبائل سمز کمپنی کی فرنچائز بنا رکھی تھی جس میں بھاری مالی نقصان ہونے پر وہ شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ڈسکہ سے نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی کے مطابق گدھ پور کی نگہت بی بی نے گھریلو ناچاقی پر کمرے میں گھس کر خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی اور جھلس پر جاں بحق ہو گئی۔
خود کشی