• news

اعتماد بحال کرنے کیلئے ٹرمپ کو دماغی تشخیص کرانی چاہیے: بھارتی نژاد امریکی سپیشلسٹ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) نامور بھارتی نژاد امریکی ہارمون سپیشلسٹ دیپک چوپڑا نے امریکی صدر ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ وہ اعتماد کی بحالی کیلئے دماغی تشخیص کرائیں۔ انہوں نے کہا شیزو فرینیا (دماغی بیماری) رویے اور سوچ کو متاثر کرتی ہے۔ دنیا کی حفاظت کیلئے اس دماغی بیماری کے حوالے سے فیصلہ دیا جائے یا خارج از امکان دیا جائے۔ دیپک نے یہ تجویز ایسے وقت پر دی ہے جب ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے ٹرمپ ٹاور کے فون ٹیپ کرنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے دعوﺅں کو بے بنیاد قرار دیا۔
امریکی سپیشلسٹ

”یوگی راج“ کا چوتھا روز، اترپردیش میں انتہاپسند ہندوﺅں نے 3 مذبحہ خانے جلا ڈالے
لکھنو¿(اے ایف پی) یوگی ادیتاناتھ کے وزیراعلیٰ اترپردیش بننے پر انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہو گئے۔ ضلع ہتھراس میں انہوں نے مسلمانوں کے 3 مذبحہ خانے نذر آتش کر دیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز غازی پور اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ اور پولیس نے علیحدہ سے مذبحہ خانوں اور قصاب کی دکانوں کیخلاف غیر قانونی ہونے کا شوشہ کھڑا کرکے کریک ڈاﺅن شروع کر رکھا ہے۔ 20 کے قریب مذبحہ خانوں اور قصاب کی دکانوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ ہتھراس میں 3 مذبحہ خانے جلانے سے مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انکے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس افسر دلیپ کمار کے مطابق مذبحہ خانوں کو رات گئے ”نامعلوم افراد“ نے آگ لگائی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
اترپردیش / مذبحہ خانے

ای پیپر-دی نیشن