• news

پرویز خٹک سن لیں پھر باچا خانی دور آنے والا ہے: امیر حیدر ہوتی

بنوں (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر خان ہوتی نے غوریوالہ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک سن لیں پھر سونامی نہیں باچا خانی کا دور آنے والا ہے اور یہ آج کے اس عظیم جلسے نے ثابت کردیا ہے جو بنوں کی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا۔ عمران خان پنجاب کی حکمرانی حاصل کرنے کیلئے پشتونوں کو استعمال کررہے ہیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ نے پشتون طلباءکے ثقافتی دن منانے پر غنڈہ گردی کی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر بازمحمد خان ، ضلعی صدر عبدالصمد خان ، سابق اُمیدوار تیمور باز خان ، اے این پی بنوں سٹی کے صدر ملک آصف خان، ملک میرقد آیاز خان ،پی ایس ایف مرکزی کونسل کے رکن پیر ہارون علی شاہ نے بھی خطاب کیا بعدازاں ملک میر قدآیاز خان کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
امیر ہوتی


پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن‘ سپریم کورٹ نے
ناہید خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان کی پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کےلئے دائر اپیل ابتدائی سماعت کےلئے منظور کرلی اپیل کو نمبر لگا دیا گیا‘ جلد سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ناہید خان نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے نام پر رجسٹر کئے جانے کے حوالے سے دائر کی تھی۔ہائی کورٹ کے فیصلے خلا ف دائر کی گئی اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سیاسی جماعت نہیں۔
ناہید خان

مری:پٹریاٹہ چیئرلفٹ کا جنریٹر پھٹنے سے 3 افراد جھلس گئے،لفٹ عارضی طور پر بند
مری(آن لائن)مری میں چیئرلفٹ کے جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث عملے کے 3 افراد جھلس گئے جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا جبکہ چیئرلفٹ کی سروس کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔بدھ کے روز مری میں پٹریاٹہ کے مقام پر لگی چیئرلفٹ کے کنٹرول روم کے جنریٹر میں اچانک سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے تین ملازمین شدید جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا جبکہ چیئرلفٹ کی سروس کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
مری/ جنریٹر

ای پیپر-دی نیشن