بھارت طیاروں کی مرمت ، فوجی تعاون بڑھانے کیلئے افغانستان سے معاہدہ کا خواہشمند
کابل(رائٹرز+اے پی پی) بھارت طیاروں کی مرمت اور فوجی تعاون بڑھانے کیلئے افغانستان سے معاہدہ چاہتا ہے۔ ایسے اقدامات سے ماضی میں ہمسائے پاکستان کو مشتعل کر دیا تھا۔ ایئر فورس کے گراﺅنڈ کئے گئے 11طیاروں کو مرمت اور پرزے خریدنے پر 50ملین ڈالر خرچ ہونگے ۔ ان میں روسی ساختہ ایم آئی 35ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ سفیر من پریت ووہرا نے کہا ہم دیکھتے ہیں کس طرح افغان فورسز کی مدد کی جائے، یہ منصوبہ روس کے بڑھتے اثرو رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر جنوبی افغانستان میں کاربم دھماکہ میں 8سیکیورٹی اہلکارہلاک اور14زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے اجتماع کے قریب بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8سکیورٹی اہلکارہلاک اور14زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
افغانستان حملہ