پانامہ لیکس سے سیاستدانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں: پرویز خٹک
نوشہرہ کینٹ (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحصیل پبی سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا کر دیا ہے۔ عوام پانامہ لیکس میں ملوث سیاستدانوں کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ باشعور سیاسی کارکن مسلم لیگ (ن)، اے این پی، پی پی پی، جے یوآئی سمیت کئی دینی اور سیاسی جماعتوں سے جو ق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز مسلم لیگی رہنما ضلعی کونسلر حیدر علی خان کے پورے خاندان سینکڑوں ساتھیوں اور ویلج ناظمین کونسلروں کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پرویز خٹک
ایان علی کی کسٹم کلکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل بحال کرنے کی درخواست
اسلام آباد(آن لائن) ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کلکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل بحالی کی درخواست دائر کردی، کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل نے اپیل بحالی کی درخواست پر کلیکٹر آف کسٹم کو نوٹس جاری کر دیا۔ اپیلٹ ٹریبونل نے عدم پیروی کی بنا پر 27 فروری کو اپیل خارج کر دی تھی ایان علی نے کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اپیل