یوم پاکستان کی تقریبات میں مجید نظامی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب میں جہاں تحریک پاکستان کے دیگر اکابرین کو شرکاء تقاریب نے خراج تحسین پیش کیا وہاں شرکاء تقریب نے تحریک پاکستان کے رہنما و بابائے صحافت جناب حمید نظامی اور آبروئے صحافت جناب مجید نظامی کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا مختلف شرکاء تقریب نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کو آج کی نئی نسل کا بہترین سلیبس قرار دیکر دو قومی نظریہ کے تحفظ و فروغ کا بھی بہترین ذریعہ قرار دیا اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کی تقریب میں چودھری آصف انصاری اور عبدالرحمن فری نے کہا کہ تحریک پاکستان اور نوائے وقت ساتھ ساتھ چلے آزادی پاکستان کے بعد سے آج تک صرف نوائے وقت ہی وہ واحد اخبار ہے جو دو قومی نظریے کے فروغ اور اس کے تحفظ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ہے مسلم لیگ ن سٹی کی تقریب میں سٹی صدر شیخ طارق رشید نے کہا کہ محب وطن پاکستانی اور سچے پاکستانی کی جھلک ہمیں صرف جناب مجید نظامی کے قول و کردار میں نظر آتی ہے۔