دہشت گردی اور عداوت سے پاک ماحول میں مذاکرات چاہتے ہیں، مودی کی یوم پاکستان پر نوازشریف کو مبارکباد
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے اپنے خط میں یوم پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے مضبوط تعلقات اوّلین ترجیح ہے۔ بھارت یہ تعلقات دہشت گردی اور کسی عداوت سے پاک ماحول میں چاہتا ہے۔