صومالیہ : صدارتی محل کے قریب خودکش حملہ‘ 10 فراد ہلاک پندرہ زخمی
موغا دیشو (نوائے وقت نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو خود کش حملہ آور نے چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔ صدارتی محل کے قریب مختلف سرکاری دفاتر اور وزارتوں کی عمارتیں واقع ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
صومالیہ / خودکش حملہ