12 منشیات فروشوں سے 18 کلو چرس اور شراب کی 300 بوتلیں برآمد
لاہور،فیروز والہ (نامہ نگاران) سرکل فیروز والا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے بارہ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اٹھارہ کلو چرس اور ساڑھے سات سو بوتلیں شراب برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی سرکل رائو واصف زمان کی ہدائت پرپولیس نے کاررائی کی۔ملزموںمیں عمران، علی شان، ریاض احمد، راشد علی، منظور احمد، ذوالفقار اور افتخار وغیرہ شامل ہیں۔دریں اثنا ساندہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 50 لیٹر الکوحل اور شراب کی کھلی بوتلیں پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا ہے گرفتار منشیات فروش عظیم اور کمین بند روڈ کے علاقہ میںشراب کی جعلی بوتلیں تیار کرکے فروخت کرتے تھے۔