• news

حکومت سبسڈی سے کپاس کی فصل پر پوٹاش کا استعمال بڑھے گا: مہر عابد

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ مہر عابد حسین نے کہاہے کہ حکومتی سبسڈی سے کپاس کی فصل پر پوٹاش کھاد کا استعمال بڑھے گا ۔جس سے کپاس کی فصل کی پیداوار اور کوالٹ میں اضافہ ہوگا۔SOP کھاد پر 800 روپے اور MOP کھاد پر 500 روپے فی بیگ سبسڈی میسر ہے کاشتکار کپاس کی فصل پر پوٹاش کھاد کے استعمال کو یقینی بنائیں اور حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی فراہمی کیلئے پوٹاش کھاد کے بیگز پر واؤچرز اور اسکریچ کارڈز منسلک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن