حکومت خوراک میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرے: کاروباری برادری
لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری برادری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جو خوراک میں ملاوٹ کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اس سے نہ صرف بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی خراب ہو رہی ہے جبکہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کو بھی بھاری نقصان ہو رہا ہے، عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بھی ہیں لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نائب صدر ناصر حمید خان اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ عدلیہ خراج تحسین کی مستحق ہے جس نے دودھ میں ملاوٹ کا نوٹس لیکر متعلقہ حکام کو فعال کیا۔