بحریہ ٹاﺅن کراچی میں بحریہ اپارٹمنٹس کی چابیاں مالکان میں تقسیم
کراچی (پ ر) بحریہ ٹاﺅن کراچی میں منعقد ہونے والی بحریہ اپارٹمنٹس کی قبضہ حوالگی کی شاندار تقریب نے بحریہ اپارٹمنٹس کی چابیاں حاصل کرنے والے حاضرین کیلئے یوم پاکستان کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے۔ جنوری 2014ءمیں شروع ہونے والے بحریہ ٹاﺅن کراچی کے فقید المثال پراجیکٹ بحریہ اپارٹمنٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے قبضہ قبل از وقت مالکان کے حوالے کیا گیا۔ قبضہ حوالگی کی تقریب میں احمد علی ریاض ملک چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹاﺅن ایڈمرل حیات ہیڈ بحریہ ٹاﺅن کراچی زین ملک وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاﺅن سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔