توانائی بحران کے حل کیلئے تھرکول سب سے بہتر اور سستا آپشن ہے: خواجہ خاور رشید
لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے حل کیلئے تھرکول سب سے بہتر اور سستا آپشن ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار کیلئے کالا باغ ڈیم سے مناسب منصوبہ ممکن نہیں مگر اس تکنیکی معاملہ کو سیاسی مسئلہ اور متنازعہ بنا دیا گیا ہے تھرکول میں چینی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کی اقتصادی راہداری کے تحت کرنا خوش آئند ہے۔ تھر کے کوئلے کو بڑے پیمانے پر استعمال کرکے معاشی تحفظ اور تیز رفتار ترقی یقینی بنائی سکتی ہے۔
کسٹمز حکام نے پی آئی اے سمیت دیگر ائر لائنز کے مسافروں سے لاکھوں کی اشیاءبرآمد کر لیں
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبا ل انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسٹمز حکام نے پی آئی اے سمیت نجی ائر لائنز سے دو بئی سمیت یورپ سے آنے والے مسافروں کے سامان سے لاکھو ں روپے کی اشیاءبرآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔
حکام نے مہنگی شراب کی چھ بو تلیں،لاکھو ں روپے مالیت کے گا رمنٹس اورتین لاکھ روپے مالیت کی دوایل ای ڈیز قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔