حکومت مرکزی بینک کی ایک ہزار ارب کی مقروض‘ کمرشل بینکوں سے بھی فرض لینا شروع کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات کے لئے مرکزی بنک سے ایک ہزار روپے قرض لینے کے بعد اب کمرشل بنکوں سے بھی دوبارہ قرض لینا شروع کر دیا سٹیٹ بنک کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے میں حکومت نے اخراجات کیلئے بنکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 97 ارب 60 کروڑ کے نئے قرضے لئے اس دوران سٹیٹ بنک سے 83 ارب 59 کروڑ روپے اور کمرشل بینکوں سے 14 ارب روپے قرض لیا گیا نئے قرضوں کے باعث اب تک حکومت کیطرف سے سٹیٹ بنک سے لئے گئے قرضے کا مجموعی حجم ایک ہزار آٹھ ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 10 مارچ 2017ءتک سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی بینکنگ سیکٹر سے مزید 10 ارب 41 کروڑ روپے کے نئے قرضے لئے ہیں رواں مالی سال اب تک سرکاری ادارے اور کارپوریشنیں بینکوں سے مجموعی طور پر 68 ارب روپے کے قرض لے چکی ہیں۔