نوائے وقت میڈیا گروپ اور میڈاس کمیونی کیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پراپرٹی شو دبئی
لاہور (پ ر) نوائے وقت میڈیا گروپ اور میڈاس کمیونی کیشن پاکستان کے زیر اہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں انٹرنیشنل پراپرٹی شو دبئی 2017ءکے پاکستان پولین کی افتتاحی تقریب آگاہی کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاکستان کے رئل سٹیٹ کے نمایاں ڈویپلپرز، انوسٹرز اور بڑے کاورباری حضرات نے خصوصی شرکت کی تقریب کا مقصد آئی پی ایس دبئی میں شرکت کرنےوالے نمائش کنندگان کو خطہ کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش کی خصوصیات سے آگاہ کرنا تھا مہمان خصوصی وزیر خوراک بلال یٰسین نے آئی پی ایس کی اہمیت اور پاکستان کے شعبہ رئیل سٹیٹ کے کردار کو سراہا تقریب کے سپیکر مرزا ہارون احمد (ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ایم سی پی) نے آئی پی ایس کی اضافی خصوصیات ”دی فیوچر سٹیزشو“ گلوبل پراپرٹی مارکیٹ“ اور آئی پی ایس کی موبائل ایپ اینول انوسٹمنٹ میٹنگ (اے آئی ایم) سے میڈیا کو متعارف کرایا اے آئی ایم موبائل ایپ کا مقصد گلوبل ڈویلپرز اور نمائش کنندگان کو ایک بہترین کاروباری ایپ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تقریب میں شریک اعظم بدر (سی او او نوائے وقت میڈیا گروپ) بلال محمود (جی ایم مارکیٹنگ نوائے وقت میڈیا گروپ) اصغر گورائیہ (سی ای او فاسٹ مارکیٹنگ کنسلٹنٹس)سلیم بخاری(ایڈیٹر دی نیشن) طاہراخلاق (جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز اظہارمنوں) اور دیگر نے پاکستان پولین کو آئی پی ایس کا سب سے بڑا پویلین قرار دیا اور آئی پی ایس دبئی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔