بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا: کسا ن بورڈ
لاہور (نیوزرپورٹر)کسان بورڈ کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد اور دیگر نے کہا کہ بھارت نے دریائے چناب کو جوڑنے کے لےے اربوں روپے وقف کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ پاکستانی حکومت اور سپریم کورٹ اس کا نوٹس لیکر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیم بنانے کا حکم دے۔اور پاکستان کوبنجر اور صحرا میں تبدیل ہونے سے بچائے ۔