کنٹرول لائن کا دورہ: آزاد کشمیر میں افراتفری کا بھارتی ایجنڈا کامیاب نہیں ہو گا: آرمی چیف
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کا سلسلہ جار ی رکھے گی بھارت کے عسکریت پسندوں کی لائن آف کنٹرول کے ساتھ موجودگی کے پروپیگنڈے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے ، اس کا یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں پر جنرل کمانڈنگ آفیسر مری میجرجنرل اظہر عباس نے انہیں لائن آف کنٹرول پر حالیہ مہینوں میں ہونے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ملک میں جاری مردم و خانہ شماری میںپاک فوج کے تعاون و حمایت کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا ۔انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیرحکومت کے تعاون کے ساتھ علاقے میں ترقیاتی کام جاری رکھنے اور ان میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرکور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا ۔ ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے شروع کردہ ’’ ہم سب کا پاکستان‘‘ مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے پیغامات ریکارڈ کرانے میں عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کی بھر پور شرکت کا بھی خیر مقدم