• news

اسلام آباد:زرداری کو این آر او کالعدم قرار دینے اور سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم کا دکھ ہے: ترجمان سابق چیف جسٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ترجمان احسن الدین شیخ نے آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو این آر او کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کا دکھ ہے۔ آصف زرداری کو سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم کا بھی دکھ ہے۔ آصف زرداری کو اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا شوق ہے۔ افتخار چودھری پریس کانفرنس کے ذریعے عنقریب ان الزامات کا جواب دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن