• news

پاک فوج کی دعوت پر یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کی سی پیک معیشت کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے: چین

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹرٹیجک شراکت دارہیں، پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی افواج نے پاکستان ڈے پریڈ میں حصہ لیا، سی پیک سے علاقائی امن و استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ جمعہ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان خوا شون اینگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سی پیک سے علاقائی امن و استحکام، ترقی کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں چینی کمپنیوں کو مراعات دی گئیں جبکہ پاکستانی کمپنیوں کے تحفظات کاعلم نہیں۔ سی پیک علاقائی روابط، تجارت، معیشت کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن