• news

ہم چین تو کیا پاکستان کیخلاف بھی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے‘ بھارتی دفاعی ماہر نے اپنی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی دفاعی ماہر پراوین ساہنی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت چین تو کیا پاکستان کیخلاف بھی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ خطرے کی صورت میں پاکستان چین ہے اور چین پاکستان۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی نوکری چھوڑ کر نیشنل سکیورٹی کے میگزین ’’فورس ‘‘ کے ایڈیٹرز بننے والے پراوین ساہنی اور اسکی ساتھی غزالہ وہاب نے اپنی کتاب ’’ڈریگن آن اوور ڈور سٹیپ‘‘ میں لکھا کہ چین اور پاکستان کی فوجوں نے ’’انٹر اپرابلٹی‘‘ کی صلاحیت حاصل کر رکھی ہے اور خطرے کی صورت میں پاکستان اور چین ایک ہونگے ۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو فوجی معاملات کے حوالے سے اپنی سوچ کو بہتر اور نیشنل سکیورٹی کے فیصلوں میں ڈیفنس فورسز کی مشاورت کو شامل کرنا ہو گا اس کے علاوہ کتاب میں دلیل دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی حکومت کو فوج میں پروفیشنلزم لانے کیلئے آرمی کی فیلڈ فورس اور نان فیلڈ فورس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن