• news

صوفی بزرگ مادھو لال حسین کا عرس، میلہ چراغاں آج شروع ہو گا، مقامی چھٹی کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین رحمۃ اللہ علیہ المعروف مادھول لال حسین کے429 ویں اور حضرت شاہ عنایت قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 291ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری آج رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی۔ پنجاب حکومت نے مادھو لال حسین ؒ کے عرس کے موقع پر مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سکیورٹی کیلئے دو ایس پیز کی سربراہی میں ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی کریں گے۔ زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارنے اور تین مقامات پر تلاشی کے بعد احاطہ مزار میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔ دربار کے اندر اور باہر سفید پارچا جات میں بھی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن