• news

وزراء کی مصروفیات وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کے روز ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے موخر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہائوس میں ہونا تھا جہاں پر فیس بک بند کرنے سمیت ملکی سیاسی صورت حال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض ہونا تھا لیکن وفاقی وزراء کی مصروفیات کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے موخر کر دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن