• news

چودھری نثار کا پی پی دور میں امریکیوں کو فراہم ویزوں کا ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں موجود ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔ معاملے میں وزارت داخلہ کا کیا کردار رہا، ان پہلوئوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کے بارے میں وزارت داخلہ سے ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اپنے دور میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر ویزوں کی فراہمی بارے بیان کے تناظر میں وزارت داخلہ کے کردار کے حوالے سے کردار اور دیگر پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن