• news

پتہ نہیں عمران کتنا جھوٹ بولیں گے، سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، پوری دنیا اس کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہی ہے، نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو 2018ء میں عوام جواب دیں گے، سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔ پتہ نہیں عمران خان کب تک کتنا جھوٹ بولیں گے، عمران کو 2018ء میں ان کا جھوٹ نہیں بچا سکے گا، روشن، ترقی یافتہ، اقتصادی طور پر مضبوط دہشتگردی سے پاک، صحت مند اور تعلیم یافتہ پاکستان کا وعدہ پورا ہو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز کی نمائش کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بڑھ رہا ہے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے۔ سی پیک کو دنیا گیم چینجر تسلیم کرتی ہے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے تحفہ ہے۔ عمران اداروں کو دھمکاتے اور بد نام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب ان سے کوئی ادارہ جواب مانگتا ہے تو وہ جواب نہیں دیتے میں ان سے کہوں گی کہ فیصلے اداروں پر چھوڑ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن