مدارس اور مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: فضل الرحمن
پشاور/ ملتان (بیورو رپورٹ) مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔ مدارس‘ علما اور مذہبی قوتیں ملکی دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مدارس اور مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے صہیونی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔