• news

’’ایک زرداری سب سے یاری‘‘، ’’جناں اچا اونا لچا‘‘ قیوم جتوئی کی اچانک آمد، جیالوں کا جشن: زرداری کے دورئہ ملتان کی جھلکیاں

ملتان(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے پرجوش جیالے ایک زرداری سب پر بھاری، ایک بار پھر زرداری، آئی لو یو زرداری کے نعرے لگاتے رہے، کارکنوں کے ایک زرداری، سب پر بھاری کے نعروں کے جواب پر مفاہمت کے بادشادہ اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری بھی چپ نہیں رہے اور ایک زرداری، سب سے یاری کا نعرہ لگا دیا۔ آصف علی زرداری نے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے پنجابی میں پھبتی بھی کسی۔ حامد سعید کاظمی کی سزا سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر کہ شریف لوگ جیلوں میں ہوتے ہیں جبکہ لٹیرے باہر ہوتے ہیں پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جناں اوچا، اناں لچا۔ آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے جلاوطن رہنما قیوم جتوئی کو پریس کانفرنس میں دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قیوم جتوئی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا تھا، اپنی مرضی سے ملک سے باہر گیا تھا، اب وطن واپس آگیا ہوں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔ زرداری کی ملتان آمد پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، سابق صدر 5سال بعد ملتان آئے تو پیپلزپارٹی کے جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن