زرداری نے حسین حقانی کو ایوان صدر میں چھپایا، اب لاتعلقی کر رہے ہیں: مشاہد اللہ
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ زرداری کو ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ وہ بھٹو نہیں زرداری ہیں، کب تک بھٹو اور بے نظیر کا نام استعمال کر کے سیاست کرتے رہیں گے، آج زرداری حسین حقانی سے بھی لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں حالانکہ انہوں نے حسین حقانی کو چھپا کر ایوان صدر میں رکھا تھا، اب انہیں اس طرح کے بیانات زیب نہیں دیتے، زرداری کہہ رہے ہیں کہ ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ اسٹیبلشمنٹ نے چھاپنے سے روکا، اس وقت تو بطور صدر اسٹیبلشمنٹ کے انچارج تھے اور آرمی چیف کی تین سالہ ایکسٹینشن کرتے تھے، اب کس کا گلہ کرتے ہیں ، ایبٹ آباد واقعہ کے فورا بعد امریکی اخبار میں زرداری کا مبارکبادی مضمون شائع ہوا ، ان کے وزیراعظم گیلانی نے ایبٹ آباد واقعہ کو فتح مبین قرار دیا ،اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں، مان جائیں کہ حسین حقانی ان کا آدمی ہے۔