• news

لاہور، فاروق آباد: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ چار بچوں کی ماں اور لڑکی کی خودکشی

لاہور، فاروق آباد (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں چار بچوں کی ماں اور لڑکی نے گھریلو جھگڑوں پر دلبرداشتہ ہو کر زندگی ختم کرلی۔ چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں میں 26 سالہ عائشہ نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا لے لیا۔ اہل خانہ اور محلہ داروں نے دروازہ توڑا تو دیکھا عائشہ کی پھندا لگی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی جبکہ فاروق آباد کے علاقہ نوکھر نو میں 4 بچوں کی ماں نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔

ای پیپر-دی نیشن