• news

جرمن سائنسدانوں کا کارنامہ ”مصنوعی سورج“ روشن کر دیا

برلن (صباح نیوز) جرمن سائنسدانوں نے دنیا کے سب سے بڑے 'مصنوعی سورج' کو روشن کردیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ اس کی روشنی کو ماحول دوست ایندھن کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔یہ تجربہ جرمن شہر کولون کے مغرب میں 19 میل دور کیا گیا۔اس مقصد کے لیے 149 فلم پراجیکٹر سپاٹ لائٹس کو استعمال کرکے زمین پر آنے والی قدرتی سورج کی روشنی سے 10ہزار گنا تیز روشنی کو پیدا کیا گیا۔جب تمام لیمپس نے روشنی کو ایک سنگل سپاٹ پر مرکوز کیا تو اس وقت یہ آلات 3500 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کررہے تھے۔محققین کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس وقت کمرے میں چلے جائیں جب یہ مصنوعی سورج روشن ہوجاتا ہے تو آپ فورا ہی جل جائیں گے۔اس تجربے کا مقصد سورج کی قدرتی روشنی کو ہائیڈروجن ایندھن کی تیاری کے لیے استعمال کرنا ہے۔سولر پاور سٹیشنز میں شیشوں کو سورج کی روشنی، پانی کی جانب مرکوز کرکے استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پانی دھواں بن کر اڑتا ہے جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مگر سائنسدانوں کو توقع ہے کہ مستقبل میں سورج کی قدرتی روشنی کو ہائیڈروجن کے حصول کے لیے کاربن نیوٹرل ذریعے سے استعمال کیا جاسکے گا۔
مصنوعی سورج روشن

ای پیپر-دی نیشن