• news

سپریم کورٹ، سندھ کول اتھارٹی ازخود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بد عنوانی اور خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن کے معاملہ پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جار ی کردیا۔ تفصیلی فیصلہ انیس صفحات پر مشتمل ہے عدالت کا چیف سیکرٹری سندھ کو سندھ کول اتھارٹی منصوبوں کی انکوائری کا حکم چیف سیکرٹری سندھ دوماہ میں منصوبوں کی انکوائری کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔ فیصلے میں کہا گےا کہ کول اتھارٹی میں افسران کو غیر قانونی تعینات کیاگیا،سندھ کول اتھارٹی صرف ادارے کے ایکٹ کے تحت کام کرسکتی ہے،اتھارٹی کو صرف ان منصوبوں پر کام کا اختیار ہے۔جن کی قانون اجازت دیتا ہے، سندھ کول اتھارٹی اور خصوصی اقدامات ڈیپارٹمنٹ نے غیر متعلقہ منصوبوں پر کام کیا،تمام غیر متعلقہ منصوبوں کو ان کے متعلقہ محکموں کو ٹرانسفر کیا جائے،اتھارٹی ایک کھرب کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اتنے بڑے فنڈز کے استعمال پر مانیٹرنگ کا نظام نہیں بنایا گیا ،من پسند شخص کو اتنے بڑے فنڈز کاانچارج بنا دیا گیا ،عوام کے وسائل کا غلط استعمال ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،اتھارٹی نے اپنے۔مینڈیٹ سے ہٹ کر مختلف منصوبوں پر کام کیا،سابق ڈی جی سعید دانش کی تقرری اور ترقی کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے ،سیکرٹری سروس سعید دانش کی تقرری اور ترقی کے معاملہ پر رپورٹ پیش کی جائے ،سعید دانش کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹانے سے معاملہ ختم نہیں ہوتا۔
سندھ کول/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن